کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین پر لگنے والے الزامات کا وزیراعظم کو دکھ ہے، انصاف کا تقاضا ہے جہانگیر ترین ان الزامات کا سامنا کریں، وزیراعظم احتساب پرلچک نہیں دکھا سکتے۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ جہانگیر ترین وزیراعظم کے قریبی ساتھی رہے ہیں، یقین ہے جہانگیر ترین اور ان کے رفقا پارٹی کا برا نہیں چاہتے، علی ظفر پر جہانگیر ترین نے اعتماد کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں، بھارت کیساتھ تعلقات بہتر ہونے کے امکان بڑھ گئے ہیں، چاہتے ہیں افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر ہمسایہ ممالک ساتھ ہوں، آنیوالا وقت پاکستان اور قوم کیلئے بہتر ہونیوالا ہے۔ پاکستان کوخوشحالی کی طرف لے جانے پر اپوزیشن گھبرائی ہوئی ہے۔