کراچی اور پشاور ائیرپورٹ کے اطراف طیاروں کو لیزر لائٹس مارنے کے واقعات میں اضافہ

Published On 30 April,2021 01:42 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی اور پشاور ائیرپورٹ کے اطراف طیاروں کو لیزر لائٹس مارنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ لیزر لائٹ پڑنے پر کپتانوں کو لینڈنگ کے وقت مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

کراچی اور پشاور میں مجموعی طور پر 12 طیاروں پر لیزر لائیٹس مارنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ پشاور میں رواں ماہ آٹھ اور کراچی میں چار سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے منیجر عمران خان نے ایڈیشنل آئی جی کراچی اور سول ایوی ایشن حکام کو خط لکھتے ہوئے کہا کہ لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران لیزر لائٹ سے پائلٹس کی دیکھنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔

طیاروں پر لیزر بیم لائٹ مارنا عالمی سول ایوی ایشن کے قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔ سول ایوی ایشن حکام اس معاملے کے تدارک کیلئے اقدامات اٹھائیں۔ ایئرپورٹ کے اطراف لیزر لائٹس کی فروخت اور استعمال پر پابندی لگائی جائے۔
 

Advertisement