دریائے سوات کنارے قائم لکڑی سے بنی خوبصورت مسجد توجہ کا مرکز

Published On 26 April,2021 03:43 pm

سوات: (دنیا نیوز) دریائے سوات کنارے قائم لکڑی سے بنی خوبصورت مسجد ہر کسی کے لئے توجہ کا مرکز بن گئی۔ مقامی افراد کے ساتھ ساتھ سیاح بھی نماز ادا کرنے مسجد پہنچ جاتے ہیں۔

سوات کے گاؤں باغڈھیرئی میں لکڑی سے بنی خوبصورت مسجد میں کہیں پر بھی اینٹ کا استعمال نہیی کیا گیا بلکہ اس مسجد کی کھڑکیاں اور دروازوں کے علاوہ چھت، دیوریں، مہراب اور فانوس بھی لکڑی سے بنانے گئے ہیں۔

مسجد کو بنانے کیلئے قیمتی لکڑی دیار کا استعمال عمل میں لایا گیا ہے جس پر کاریگروں نے مختلف اقسام کی کندہ کاری کر کے اپنی مہارت کے خوب جوہر دکھائے ہیں۔
 

Advertisement