پشاور: یوٹیلٹی اسٹوز پر سبسڈی پیکیج والی اشیا کمیاب، شہریوں کو خریداری میں مشکلات

Published On 15 April,2021 11:00 am

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کے مختلف یوٹیلٹی اسٹوز میں حکومتی سبسڈائز پیکیج والی اشیا کی کمی پیدا ہو گئی، رمضان میں شہریوں کو خریداری میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حکومت نے یوٹیلٹی سٹوروں میں شہریوں کو سبسڈائزڈ اشیاء کی فراہمی کےلیے پیکیج کا اعلان تو کردیا لیکن سٹوروں میں ضروری اشیائے خورونوش کم پڑ گئیں۔ آٹا، گھی، کوکنگ آئل اورچینی کی کمی سے شہریوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، شہریوں کا کہنا ہے یوٹیلٹی اسٹورز پر آنے والے غریب مزدور اور دیہاڑی دار سارا دن لائنوں میں کھڑے ہو کر واپس جانے پرمجبورہیں۔

یوٹیلٹی اسٹورز حکام کے مطابق آٹا، چینی اور گھی کے کوٹہ میں کمی کے باعث اشیاء منٹوں میں ختم ہوجاتی ہیں جس سے مشکلات کا سامنا ہے۔
 

Advertisement