اے این پی کی نئی حکمت عملی: آئندہ الیکشن میں کسی سے اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ

Published On 12 April,2021 02:38 pm

پشاور: (دنیا نیوز) عوامی نیشنل پارٹی نے پی ڈی ایم سے علیحدگی کے بعد نئی حکمت عملی طے کرلی۔ اے این پی نے آئندہ الیکشن میں کسی سے اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، پارٹی کا صوبائی صدر کوئی بھی حکومتی عہدہ نہیں لےگا۔

ذرائع کے مطابق اے این پی آئندہ الیکشن میں سولو فلائٹ کرے گی۔ عید الفطر کے بعد امیدواروں کا اعلان متوقع ہے۔ آئندہ الیکشن میں اے این پی نئے چہرے متعارف کروائے گی۔ حکومت سازی میں اے این پی کسی کی اتحادی نہیں بنے گی۔

ذرائع کے مطابق ترقیاتی فنڈز ایم پی ایز کی بجائے بلدیاتی نمائندوں کو دیں گے جبکہ اراکین اسمبلی صرف قانون سازی پر توجہ دینگے۔ اے این پی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کا صوبائی صدر کوئی بھی حکومتی عہدہ نہیں لےگا۔
 

Advertisement