پشاور: (دنیا نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے، گھر میں خود کو قرنطینہ کر لیا۔
اے این پی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان کی ہفتہ کے روز صحت خراب ہوئی تھی جس پر محکمہ صحت چارسدہ کی ٹیم نے ولی باغ جا کر ان کے ٹیسٹ کا نمونہ حاصل کرکے لیبارٹری کو بھیج دیا۔
اتوار کے روز اسفند یار ولی خان کا کورونا ٹسٹ مثبت آگیا اور انہیں گھر میں قرنطینہ کر دیا گیا۔ ڈی ایچ او چارسدہ ڈاکٹر محمد ادریس کے مطابق اسفند یار ولی خان کے نگرانی ماہر ڈاکٹر کر رہا ہے۔
All meetings of ANP Khyber Pakhtunkhwa, including "Da Ghani Mela" have been postponed. New dates will be announced soon. https://t.co/DN2XcP5d7B
— Samar Haroon Bilour (@SamarHBilour) March 14, 2021
واضح رہے کہ 72 سالہ اے این پی کے صدر اسفند یار ولی خان گزشتہ ایک سال سے صحت خرابی کے باعث سیاسی تقریبات میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔
اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے اسفند یار ولی خان کی صحت یابی کیلئے عوام سے اپیل کی ہے۔