کراچی: (دنیا نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد قومی والی بال مقابلے ملتوی کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کھیلوں پر اثر انداز ہونے لگے، قومی والی بال مقابلے ملتوی کردئیے گئے، مردوں کی نیشنل چمپئین شپ کورونا کے باعث ملتوی کردی گئی، چیمپئن شپ 24مارچ سے لاہور میں شیڈول تھی۔ پنجاب حکومت نے کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔