بلاول کا پی ڈی ایم میں شامل بعض جماعتوں کے روّیے پر افسوس کا اظہار

Published On 06 April,2021 10:15 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل بعض جماعتوں کے رویے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخواہ کے صدر ایمل ولی خان نے ٹیلیفون کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ایمل ولی خان نے اے این پی کے پی ڈی ایم سے الگ ہونے کے فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اے این پی شوکاز نوٹس پر ناراض، پی ڈی ایم سے راہیں جدا کرنے کا اعلان

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل بعض جماعتوں کے رویے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی دوسری پارٹی کو شوکاز نوٹس بھیجے، ہم اپنا لائحہ عمل خود تیار کریں گے۔ کچھ جماعتیں پی ڈی ایم پر اپنا ایجنڈا مسلط کرنا چاہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عوامی نیشنل پارٹی پی ڈی ایم سے الگ، فیصلے کا احترام کرتے ہیں: ن لیگ

بلاول نے ایمل ولی خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ جماعتیں اپوزیشن کے خلاف اپوزیشن کرنا چاہتی ہیں جس کا فائدہ حکومت کو ہوگا۔