کورونا وائرس کاپھیلاؤ:‏ایران اورافغانستان کیساتھ سرحد 2ہفتوں کیلئےبند کرنےکا فیصلہ

کورونا وائرس کاپھیلاؤ:‏ایران اورافغانستان کیساتھ سرحد 2ہفتوں کیلئےبند کرنےکا فیصلہ

تفصیل کے مطابق این سی او سی اجلاس میں کورونا وائرس کی نئی اقسام اور پھیلائو روکنے کیلئے افغانستان اور ایران کے ساتھ لینڈ بارڈر مینجمنٹ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرحد دو ہفتوں کے لیے بند تاہم تجارت جاری رہے گی۔ کورونا پازیٹو آنے پر مسافر متعلقہ ملک واپس جائے گا۔

ایران اور افغانستان سے سرحد کی بندش 4 اور 5 مئی کی درمیانی شب سے نافذ ہو کر 19 اور 20 مئی کی درمیانی شب تک لاگو رہے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان پابندیوں کا کارگو، باہمی تجارت اور پاک افغان ٹریڈ پر اطلاق نہیں ہوگا۔ باڈرز ٹرمینل پر تمام ڈرائیورز اور معاون ڈرائیورز کی تھرل سیکنگ ہوگی۔ مثبت رپورٹ آنے والے افراد کو پالیسی کے تحت ڈیل کیا جائے گا۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ افغانستان اور ایران جانے والوں کو واپسی کی اجازت ہو گی۔ دونوں ممالک سے زمینی راستے کے ذریعے آنے والے پاکستانی مسافروں کا آر اے ٹی ٹیسٹ ہوگا۔ مثبت کیس آنے پر پاکستانیوں کو قریبی قرنطینہ سینٹر منتقل کیا جائے گا۔