لاہور: (دنیا نیوز) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ انتہائی خطرناک ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں کورونا کے باعث اموات کی بڑھتی شرح تقاضا کرتی ہے کہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام کی قیمتی جانوں کے تحفظ کیلئے حکومتی سطح پر تمام ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
معاون خصوصی اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز پر سنجیدگی سے عملدرآمد کیلئے عوامی تعاون اتنا اہم ہے کہ ماضی میں کبھی نہ تھا، عوام کو حکومت کے ساتھ ملکر اس وبائی ماحول میں اپنی اور دوسروں کی انمول زندگیوں کی حفاظت کرنا ہوگی۔