کراچی: (دنیا نیوز) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا، گورنر سندھ عمران اسماعیل کے خلاف چارج شیٹ پیش کردی۔
مصطفی کمال نے کہا سات ماہ قبل گورنر سندھ نے کہا مٹھائی گاڑی میں ہے ایک بار ہاں بولو، یہ مجھے پی ٹی آئی میں شامل کرنا چاہتے تھے۔ اس پر گورنرسندھ عمران اسماعیل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مصطفی کمال نے حکومتی جماعت کا حصہ بننے کیلئے مجھ سے ملاقات کی، میں مصطفی کمال کے گھر کبھی نہیں گیا۔
پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مصطفیٰ کمال اپنی زبان کو لگام دیں، گورنر سندھ نے کسی سے ملاقات نہیں کی، مصطفیٰ کمال کے پیر و مرشد نے کراچی کا حلیہ بگاڑ ا، مصطفی کمال کراچی کو دوبارہ خون کی ہولی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کررہے ہیں۔