اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزارت سائنس کے کلینڈر اور رویت ایپ کے مطابق عیدالفطر کا چاند 13 مئی کو نظر آئے گا۔
تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزارت سائنس کے کلینڈر اور رویت ایپ کے مطابق عیدالفطر کا چاند 13 مئی کو نظر آئے گا اور عید 14 مئی کو ہوگی۔
اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر چودھری فواد حسین نے کہا کہ اگرچہ عید کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی نے کرنا ہے لیکن چاند 13 مئی کو نظر آ پائے گا اور عید 14 مئی کو ہو گی۔
اگرچہ عید کا حتمی اعلان رویت ھلال کمیٹی نے کرنا ہے لیکن @MinistryofST کے بنائے گئے کیلنڈر اور Ruet App (رویت) کے مطابق چاند 13 مئ کو نظر آ پائے گا اور عید 14 مئ کو ہو گی۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 9, 2021
خیال رہے کہ عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 12 مئی کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد کریں گے جس میں ملک بھر سے چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں اکٹھی کی جائیں گی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش 12 مئی کو رات 12 بجے کے بعد ہوگی، اس لیے بدھ کو شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔