کراچی: (دنیا نیوز) بحیرہ عرب جنوب مشرق میں ہوا کا کم دباوُ شدت پکڑنے لگا، محکمہ موسمیات نے سمندر میں غیرمعمولی سرگرمی کے باعث کراچی میں ہیٹ ویو کا خدشہ اظہار کردیا، شہر قائد میں کل سے 17 مئی تک موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
کراچی والے تیار ہوجائیں، کل سے سورج آگ برسائے گا۔ محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کی وارننگ دے دی۔ بحیرہ عرب میں موجود ہوا کے کم دباوُ کی شدت بڑھنے لگی، ہوا کے کم دباو کا کراچی سے فاصلہ 1650کلومیٹر ہے۔
سمندر میں غیرمعمولی سرگرمی کا رخ شمال مغرب بھارت کی جانب ہوگا۔ آج رات گئے سے ہوا کا کم دباوُ ڈپریشن میں تبدیل ہونے شروع ہوجائے گا جس کے سبب کراچی میں 15 سے 17 مئی کے دوران موسم گرم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ سمندری ہوائیں منقطع ہونے سے پارہ سے 40 سے 42 ڈگری کو چھو سکتا ہے البتہ دن کے اوقات میں شمال مشرق سے ہوائیں چلنے کی توقع کی جارہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کے کم دباوُ کی وجہ توکتے نامی سمندری طوفان ہے تاہم اس طوفان سے پاکستانی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن ماہی گیروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی ہے۔