محکمہ موسمیات کی اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

Published On 06 May,2021 09:45 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد، لاہور اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔ خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں آج بارش کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے پشاور، چترال، ایبٹ آباد، مردان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔ سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا۔ مٹھی، نوابشاہ اور سکھر شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔
 

Advertisement