لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کےعلاقے برکی میں پولیس پر تشدد کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے پر ملزمان نے پولیس کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
برکی کے علاقے میں دو نوجوان جوس کارنر پر بغیر ماسک کھڑے تھے، پولیس نے ماسک پہننے کا کہا تو تلخ کلامی ہو گئی، نوجوانوں نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پولیس اہلکاروں کو زد و کوب کیا، ملزمان نے چوکی انچارج پھلروان اور دیگراہلکاروں پر تشدد کیا، سی سی پی اونے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔
پولیس نے برکی تھانے میں مقدمہ درج کر کے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں عمار، شارق، عبدالرحیم اور وقاص شامل ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے پر نوجوانوں نے چوکی انچارج پھلروان اور دیگر اہلکاروں پر تشدد کیا، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، مزید ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔