کراچی: اسٹریٹ کرائم میں دن بہ دن اضافہ، ڈکیتی واردات میں خاتون ملوث نکلی

Published On 05 May,2021 11:04 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں خاتون ڈکیت بھی ملوث تھی۔

نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس کی فوٹیج دنیا ٹی وی نے وصول کر لی۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈکیت خاتون موٹر سائکل پر مرد ساتھی کے ہمراہ عبائے میں ملبوس تھی، ملزمان نے گھر کے باہر کھڑی فیملی سے دن دیہاڑے لوٹ مار کی۔

خاتون ڈکیت نے کار سے اترنے والی دوسری خاتون سے نئے کپڑوں کے شاپنگ بیگ چھینے، ساتھی ڈاکو شہری سے موبائل فون اور نقدی چھینتا رہا، ملزمان واردات کے بعد موٹر سائیکل پر باآسانی فرار ہوگئے۔
 

Advertisement