لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے ڈیفنس میں جواں سالہ لڑکی کے قتل کا معاملہ، پولیس نے مقدمہ میں نامزد 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے مقتولہ کے چچا کے بیان پر چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے، ایف آئی آر کے مطابق ظاہر جدون اور سعد امیر بٹ ماہرہ کے ساتھ شادی کے خواہش مند تھے، مقتولہ ماہرہ نے اپنے دونوں دوستوں کے ساتھ شادی سے انکار کر دیا تھا۔
شادی سے انکار پر ماہرہ کو دونوں دوستوں سے جان کا خطرہ تھا، پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔