بلوچستان، بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں بارش کا امکان: محکمہ موسمیات

Published On 01 May,2021 11:16 am

لایور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آج جنوبی پنجاب، بلوچستان، بالائی سندھ میں بارش کا امکان ہے، اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی ہے۔

پنجاب میں آج ملتان، بہاولپور، بھکر، بہاولنگر میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور ہلکی بارش کی توقع ہے۔ بلوچستان میں قلات، لسبیلہ، خضدار، ژوب، میں بادل برسنے کا امکان ہے۔ ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہاٹ، بنوں، وزیر ستان میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

 

Advertisement