لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے بشیر میمن کے انکشافات پر تحقیقات کرانے کا مطالبہ کر دیا۔
پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے جاری بیان میں کہا ہے کہ بشیر میمن کا بیان ثبوت ہے کہ وزیراعظم کا منصب اور حکومتی اختیار مجرمانہ مقاصد کے لئے استعمال ہوا، بشیر میمن کے بیان کی روشنی میں سازشی عناصر کے خلاف بلاتاخیر قانونی کارروائی کی جائے، مجرمانہ بدنیتی سے عمران نیازی کا حکومتی اختیار اور عہدوں کو سیاسی اختلاف رکھنے والوں کے خلاف استعمال کرنا ثابت ہوچکا ہے۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران نیازی اینڈ کمپنی کے بارے میں سچائی بیان کرنے والے سابق اعلی افسر کو دھمکیاں دینا انتہائی قابل مذمت ہے، سابق ڈی جی ایف آئی اے کے شہادتی بیان نے عمران نیازی اینڈ کمپنی کو مجرم ثابت کر دیا۔