بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں آج بارش کا امکان: محکمہ موسمیات

Published On 08 May,2021 10:31 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے مختلف علاقوں کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا میں چترال، سوات، ایبٹ آباد میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے۔ حیدر آباد، شہید بینظیر آباد میں بعض مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

 

Advertisement