شہر قائد میں شدید گرمی میں بجلی کا بحران جاری، شہری بے حال

Published On 16 May,2021 01:44 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں شدید گرمی میں بجلی کا بحران جاری، چھٹی کے روز بجلی کی آنکھ مچولی نے شہریوں کو بے حال کر دیا۔

کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی نے کراچی والوں کو پریشان کر دیا، شہر میں لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، نارتھ ناظم آباد، شادمان ٹاون، نارتھ کراچی میں بجلی غائب ہے۔

اعظم ٹاون، شرف آباد، خیابان بدر، عبداللہ گبول گوٹھ میں بجلی بند ہے، گلستان جوہربلاک سترہ اور ڈی ایچ اے فیز ون کی بجلی صبح دس بجے سے بند ہے، پی آئی بی کالونی، جہانگیرروڈ، پٹیل پاڑہ، گرومندر میں بھی بجلی کی بندش جاری ہے۔

صارفین نے کہا چھٹی کا دن اورہیٹ ویوو کے باوجود بجلی کی طویل بندش نے پریشان کرکے رکھ دیا ۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق شہر بھر میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے، علاقائی فالٹس کو لوڈشیڈنگ سے تشبیہ دینا درست نہیں۔
 

Advertisement