فیصل آباد: (دنیا نیوز) بیت المقدس میں اسرائیلی دہشتگردی اور مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف فیصل آباد میں تحریک انصاف کے مذہبی ونگ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ اقوام عالم صہیونی دہشتگردی کا نوٹس لے۔
قبلہ اول مسجد اقصی پر صہیونی دہشتگری، معصوم بچوں کے قتل عام کے خلاف فیصل آباد میں تحریک انصاف کے مذہبی ونگ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، پریس کلب کے باہر مظاہرین کی بڑی تعداد نے اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ دہشتگرد اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل عام جیسی بدترین مثال دنیا بھر میں نہیں ملتی، امریکہ اور دنیا کے دیگر ممالک نے دہشتگرد اسرائیل کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، مظاہرین نے مسلم ممالک کے رہنماوں سے مطالبہ کیا کہ وہ آپسی اختلاف ختم کر کے قبلہ اول کی آزادی کے لئے ایک ہو جائیں اور دنیا بھر میں صہیونی دہشتگردی کے خلاف آواز بلند کریں۔