الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر الیکشن کمیشن اور حکومت آمنے سامنے

Published On 22 May,2021 06:05 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر الیکشن کمیشن اور حکومت آمنے سامنے، الیکشن کمشین کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے صحافی کے وی لاگ شیئر کر دی گئی، ویڈیو میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کو تنقید کانشانہ بنایا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے جاری صحافی کے ویڈیو لاگ میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کی مخالفت کی گئی اور اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے،دو گھنٹے تک ٹویٹ موجود رہی تاہم الیکشن کمیشن نے ہلچل مچنے پر بعد میں ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی۔

ذرائع کے مطابق حکومت بھی الیکشن کمیشن کے ٹویٹ پر حرکت میں آگئی ہے اور اس معمالے پر ردعمل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا ٹویٹر اکائونٹ آئی ٹی ڈپارٹمنٹ آپریٹ کرتا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن الطاف احمد نے معاملے کو غلطی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اپنا موقف پہلے ہی دے چکا ہے۔
 

Advertisement