لاہور: (روزنامہ دنیا) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو لاہور ایئرپورٹ پر بیرون ملک کے لئے سفری اجازت نہ دینے والی انسپکٹر اور سب انسپکٹر کو کیش انعام کے ساتھ تعریفی سند بھی جاری کر دی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف بیرون ملک روانہ ہونا چاہتے تھے۔انسپکٹر رضیہ اور سب انسپکٹر اعجاز احمد نے بغیر کسی دبائو کے شہباز شریف کو سفر کرنے سے روکا تھا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب زون ون ڈاکٹر رضوان نے تعریفی سرٹیفکیٹ اور دس ہزار روپے کا انعام جاری کیا۔شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہونے پر انہیں سفر کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔