لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گھٹیا اور چھوٹی ذہنیت حکومتی عہدوں پرمسلط ہوجائے تو وہ کشمیر، فلسطین اور بیماروں کی صحت پر سیاست کرتے اور جھوٹے الزامات اور تہمتیں لگاتے ہیں۔
فواد چودھری کے ٹویٹ پہ ردِعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومتی شخصیات کی حالت پر بے اختیار ہنسی اور ترس آتا ہے۔ بدترین مہنگائی، بے روزگاری، معیشت کی تباہی، کرپشن کے نت نئے سکینڈلز، چوری، نااہلی اور کشمیر فروشی کا جواب نہیں تو عوام کو گمراہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز عوام کی ترجمانی کرتے ہیں، کسی کشمیر فروش اور آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی، ایل اینج جی چوروں کے سرٹیفیکٹ کی ضرورت نہیں۔