کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور سبی، تربت، لسبیلہ، کوہلو اور مکران میں شدید گرم رہے گا۔ صوبے میں سب سے زیادہ گرمی اوستہ محمد میں پڑی جہاں درجہ حرارت49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
وادی کوئٹہ سمیت صوبے بھرمیں محکمہ موسمیات کے آج صبح ریکارڈ کیے جانے والے درجہ حرارت کے مطابق کوئٹہ کا درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ہے۔ سبی 47 ، تربت 46 ، نوکنڈی اوردالبندین 41 ، پنجگور 39، زیارت 27 ، قلات 30 ، پسنی اور جیونی 36 گوادر 37 ، اوڑمارہ 35 ، خضدار 37، لسبیلہ 42 ، ژوب 36 ، بارکھان 38 ، اوتھل میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرات39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ہے۔
صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا جبکہ سب سے زیادہ گرمی اوستہ محمد میں پڑی جہاں درجہ حرارت49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔