اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی اور کراچی کے حوالے سے امن اومان کی رپورٹ پیش کی۔
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور امن وامان پر بھی بات چیت کی گئی۔ شیخ رشید نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملا قات کا احوال بھی بتایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ نے ملک بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سے وزیراعظم کو آگاہ کرتے ہوئے لا اینڈ آرڈرکے مسائل اور انکے حل کی تجاویز پیش کیں۔
اس کے علاوہ شیخ رشید نے دورہ کویت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 10 سالوں کے بعد کویت کے ویزوں کا اجرا پاکستان کی بہت بڑی سفارتی کامیا بی ہے۔
وزیر داخلہ نے کویت میں قیدیوں کے مسائل اور مزدورں کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ شیخ رشید کی جانب سے دی جانیوالی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد وزیراعظم اہم فیصلے کریں گے۔