کورونا ہفتہ وار لاک ڈاؤن کا دوسرا روز، لاہور میں مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بند

Published On 06 June,2021 10:00 am

لاہور : (دنیا نیوز) کورونا وبا کے پیش نظر ہفتہ وار لاک ڈاؤن کا دوسرا روز ہے، لاہور میں مارکیٹیں، بازار اور کاروباری مراکز بند ہیں۔

حکومت کی جانب سے صرف میڈیکل سروسز، مراکز صحت، ویکسی نیشن سنٹرز، پٹرول پمپس کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ تنور، ڈیری شاپس، اشیائے خور و نوش کی دکانیں، گوشت کی دکانیں بھی کھلی ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے سبب پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد،ریلوے 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جار ہی ہے۔
بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتہ اور اتوار کو بند رہے گی۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل در آمد کروائے، لاہور سے دوسرے صوبوں میں پبلک ٹرانسپورٹ نہیں جائے گی۔

لاہور سے اسلام آباد، مری، ایبٹ آباد، مانسہرہ میں پبلک ٹرانسپورٹ نہیں جائے گی۔ لاہور سے پشاور، سوات ، کوئٹہ ، ڈیرہ اسماعیل خان اور کراچی بھی پبلک ٹرانسپورٹ نہیں چلے گی۔ مردان ، باجوڑ، کوہاٹ سمیت صوبوں کے دیگر شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ نہیں جائے گی۔
 

Advertisement