وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب، معاشی اور اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا

Published On 07 June,2021 06:57 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس بروز منگل مورخہ 8 جون کو طلب کر لیا گیا ہے، اس حوالے سے 21 نکاتی ایجنڈا تیار کر لیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی، معاشی اور اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ کابینہ سندھ سے متعلق امور، پی ڈی ایم کی سیاسی تحریک اور قومی امور کا جائزہ بھی لے گی۔

کابینہ کورونا وائرس کی صورتحال اور ویکسین کی فراہمی کا جائزہ بھی لے گی جبکہ آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز پر بھی غور ہوگا۔ اس کے علاوہ تاجکستان کو کورونا کنٹرول کیلئے ہیومن اسسٹنس کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائرکٹرز میں وفاقی حکومت کے نمائندہ کی منظوری دے گی۔ کیپیٹل ٹیریٹری رولز 2020ء کا ڈرافٹ کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔

ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی تقرری کہ منظوری دی جائے گی۔ قومی ترانہ کے آڈیو وژول کانٹنٹ پر نظر ثانی کیلئے مجوزہ کمیٹی کا قیام کی منظوری دی جائے گی۔ ایم ڈی اے پی پی کی تقرری کی منظوری بھی دی جائے گی۔

کابینہ نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ کریمنل لاز میں ترامیم کے حوالے سے رپورٹ بھی کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

کابینہ کمیٹی براے ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹکس کی رپورٹ کمیٹی میں پیش ہوگی۔ کابینہ فرسٹ ویمن بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تقرری کی منظوری دے گی۔ کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کرے گی۔
 

Advertisement