آرمی چیف سے کمانڈر آذربائیجان بحریہ کی ملاقات، سیکیورٹی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے کمانڈر آذربائیجان بحریہ کی ملاقات، سیکیورٹی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

 

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

آرمی چیف نے دفاع اور ترقی سے متعلق شعبوں میں آذربائیجان کی بحریہ کے کمانڈر کو تعاون کی پیشکش بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے

آرمی چیف نے آذربائیجان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ ملاقات میں سفارتی اور سیکیورٹی تعاون کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آذربائیجان کی بحریہ کے کمانڈر نے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا جبکہ افغانستان سمیت خطے میں امن کیلئے بھی اس کی کوششوں کو سراہا۔