آرمی چیف کا کوٹلی کے قریب تربیتی علاقوں کا دورہ،جنگی تیاریوں پر اظہار اطمینان

Published On 02 June,2021 09:43 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوٹلی کے قریب تربیتی علاقوں کا دورہ کرکے جنگی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کوٹلی کے قریب تربیتی علاقوں میں پہنچے تو کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مشق تسخیر جبل پر بریفنگ دی گئی۔ ان مشقوں کا مقصد فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں، مشقوں سے دفاع اور حملہ کرنے کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔ ان مشقوں سے پہاڑی علاقوں میں دفاع اور حملہ کرنے کی مشق کی جائے گی۔

آرمی چیف نے فارمیشنز کی جنگی تیاریوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے محنت اور تربیت بہت ضروری ہے

 

Advertisement