لوئر دیر سے خطرناک دہشت گرد گرفتار، 8 کلو بارود، خودکش جیکٹس اور اسلحہ برآمد

Published On 09 June,2021 01:53 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پولیس اور حساس اداروں نے لوئر دیر میں آپریشن کے دوران خطرناک دہشت گرد گرفتار کر لیا جس کی نشاندہی پر زمین میں چھپایا گیا 8 کلو بارود ، خودکش جیکٹس اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

لوئر دیر دہشتگردی کی بڑی کاروائی سے بچ گیا ، دہشت گردوں کی اطلاع پر پولیس اور حساس اداروں نےخفیہ کارروائی کے دوران دوست محمد نامی دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ، تفتیش پر دہشتگرد نےگولہ بارود اور اسلحے کے ذخیرے کی نشاندہی کی جہاں زمین میں دفنائی گئیں خود کش جیکٹس، آر پی جی گولے، سیفٹی فیوز اور آٹھ کلو بارود کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دہشت گرد دوست محمد پہلے بھی 2 بار جیل کاٹ چکا ہے، حکام کے مطابق ملزم سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔ دہشت گرد کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
 

Advertisement