کے پی فوڈ اتھارٹی ان ایکشن، جعلی مشروبات تیار کرنے والی فیکٹریاں سیل

Published On 09 June,2021 11:20 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران مضر صحت اور جعلی مشروبات تیار کرنے والی فیکٹریاں سیل کر دیں۔

فوڈ اتھارٹی کے مطابق مردان میں صوابی روڈ پر فیکٹری 12 ہزارلیٹر سے زائد جعلی مشروبات برآمد ہوئے، یونٹ سے بڑی مقدار میں مس برانڈ میٹریل بھی ضبط کیا گیا، کارروائی کے دوران فیکٹری کو سیل کیا گیا۔

بنوں چکرمنڈان میں 1000 لیٹرکے قریب زائد المعیاد مشروبات برآمد ہونے پر فیکٹری کو سیل کیا گیا، نوشہرہ میں آئسکریم یونٹس سے ایک ہزارکلوسے زائد مضرصحت آئسکریم برآمد ہوئی۔ کارروائی میں دو یونٹس سیل کئے گئے، چارسدہ میں ہوٹل سے 20 کلو سے زائد ممنوع چائنہ سالٹ برآمد ہونے پر ہوٹل کو سیل کر دیا گیا۔
 

Advertisement