ہنزہ میں چور موبائل شاپ کا صفایا کر گئے، پولیس کی تفتیش جاری

Published On 03 June,2021 03:51 pm

ہنزہ: (دنیا نیوز) گزشتہ رات ضلع ہنزہ کے مین بازار میں واقع موبائل شاپ سے چور لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فون اور نقدی چرا کر فرار ہو گئے۔

گزشتہ شب علی آباد ہنزہ کے مین بازار میں موبائل دکان میں چوری کا واقع پیش آیا چور لاکھوں مالیت کے موبائل فون اور نقدی رقم لے کر رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے۔ دکاندار نے علی آباد پولیس سٹیشن میں چوروں کے خلاف کارروائی کی درخواست جمع کرا دی جس پر پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور فوری طور پر کارروائی شروع کردی۔

ضلع انتظامیہ کی جانب سے سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے چوروں کا سراغ لگایا جا رہا ہے، کیمرے کی آنکھ سے چند افراد کی نشاندھی ہو چکی ہے۔ چور کار میں میں سوار ہو کر شہر سے باہر نکل گئے۔ ضلع ہنزہ کے انٹری پوائنٹ پر واقع چیک پوسٹ پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے ناکارہ ہونے کے باعث گاڈی نمبر اور ملزمان کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ ضلع نگر کے مختلف مقامات پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں تک رسائی نہیں دی جا رہی ہے۔ کہا یہ جا رہا ہے کہ ضلع ہنزہ میں آج تک کی تاریخ کا سب بڑا چوری کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ علی آباد ہنزہ کا کہنا ہے کہ جو شواہد ملے ہیں ان کے ذریعے بہت جلد چوروں کو گرفتار کیا جائے گا اور کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔
 

Advertisement