لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی سیشن کورٹ نے ریاست مخالف بیانات دینے کے کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف کی ضمانت منظور کر لی ہے، انھیں دو، دو لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس سے قبل لیگی رہنما جاوید لطیف کو بکتر بند گاڑی میں ماڈل ٹاون کچہری پیش کیا گیا۔ عدالت کے احاطے میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی نہیں، ملک کی فکر ہے، ملک کا نظام تباہ ہو گیا ہے۔
میاں جاوید لطیف نے کہا کہ آئے روز ٹرینوں کے حادثات ہو رہے ہیں لیکن حکومت کسی چیز کی ذمہ داری لینے کے لیے تیار نہیں ہے۔