لاہور: (دنیا نیوز) وزیر ریلوے اعظم سواتی نے سکریپ گودام پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود چوکیدار اور دیگر عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔
انہوں نے گودام میں موجود گارڈ سے ڈیوٹی پر موجود باقی لوگوں کے بارے پوچھا تو اس نے جواب دیا کہ کچھ لوگ کھانا کھانے گئے ہیں۔
اعظم سواتی نے ریکارڈ رجسٹر منگوا کر چیک کیا تو پتا چلا کہ زیادہ تر عملہ ڈیوٹی پر موجود ہی نہیں تھا، انہوں نے گودام کا مکمل ریکارڈ صبح طلب کر لیا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کرپشن براشت نہیں، قومی اداروں کو کھوکھلا کرنے والوں کو معافی نہیں ملے گی۔ وزیراعظم عمران خان قومی اداروں کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلوے میں موجود کرپٹ عناصر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔