لاہور: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کہ پنجاب کا بجٹ حقیقی عوامی ترقی و خوشحالی کی بنیاد ثابت ہوگا، بجٹ میں عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمانی نظر آئے گی۔
معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹی ترقی کی دعویدار ن لیگ شوباز شریف کی قیادت میں پنجاب کو 1200 ارب روپے قرضے کی دلدل میں دھنسا کر گئی، وزیراعلی عثمان بزدار نے 2018 میں پنجاب کی باگ دوڑ سنبھالی تو خزانہ خالی تھا، ن لیگ کی قرضوں کی شکل میں بچھائی گئی بارودی سرنگیں معیشت کو بند گلی کی جانب لے جا رہی تھیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعلی عثمان بزدار کی قیادت میں معاشی ٹیم کی انتھک محنت سے معیشت کی سمت درست ہوئی، کورونا کے باوجود ایکسپورٹس میں ریکارڈ اضافہ ہوا، بہتر حکمت عملی سے صنعتی شعبے کی بحالی اور دم توڑتے ٹیکسٹائل شعبے کی سانس میں سانس آئی، بزدار حکومت کی زرعی و معاشی پالیسیوں سے کسان خوشحال ہوا اور معیشت کا پہیہ چلا۔