لاہور: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ الحمدللہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومتی کاوشوں سے ملکی معیشت پر چھائے سیاہ بادل چھٹ چکے ہیں۔
معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت آج مالی سال 22-2021 کا بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے، معیشت میں آئی بہتری کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے عمل کا باقاعدہ آغاز ہونے کو ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عوام کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات اور آسانیاں پیدا کرنا بجٹ 22-2021 کا مرکز و محور ہوگا، یہ بجٹ کاشتکاروں، مزدوروں اور صنعتی ملازمین کیلئے خوشخبریاں لائے گا، بہتر ہوتی معیشت غریب اور کمزور طبقے کیلئے آسانیاں لانے کے ساتھ ساتھ بہتر مستقبل کی نوید بنے گی۔