لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج پارلیمنٹ میں حکومتی ارکان کی جانب سے جو ہلڑ بازی کی گئی، وہ ذہنی طور پر ان کی شکست کا اعتراف ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ آج پارلیمنٹ میں حکومتی ارکان کی جانب سے جو ہلڑ بازی کی گئی، جس طرح کی زبان استعمال کی گئی وہ ناصرف پی ٹی آئی جیسے گروہ کا وطیرہ ہے بلکہ ذہنی طور پر ان کی شکست کا اعتراف ہے۔
آج پارلیمنٹ میں حکومتی ارکان کی جانب سے جو ہلڑبازی کی گئی، جس طرح کی زبان استعمال کی گئی وہ ناصرف PTI جیسے گروہ کا وطیرہ ہے بلکہ ذہنی طور پر انکی شکست کا اعتراف ہے-عربی کی ایک کہاوت ہے “اذا یئسَ الانسانُ طالَ لِسانُهُ”
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 15, 2021
“انسان جب مایوس ہو جائے تو زبان دراز ھو جاتا ھے۔”
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ عربی کی ایک کہاوت ہے “اذا یئسَ الانسانُ طالَ لِسانُهُ” “انسان جب مایوس ہو جائے تو زبان دراز ہو جاتا ہے۔”
دوسری جانب اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ آج پوری قوم نے اپنی ٹی وی سکرینوں پر دیکھا کہ کس طرح حکمران جماعت نے غنڈہ گردی کی۔
آج پوری قوم نے اپنی ٹی وی سکرینز پر دیکھا کہ کس طرح حکومت نے ایوان میں غنڈہ گردی کی اور ننگی گالیاں بکیں۔ قوم نے دیکھ لیا کہ عمران نیازی اخلاقی طور پر کس قدر کھوکھلا شخص ہے اور کس طرح پی ٹی آئی کو ایک فسطائی اور گالیاں دینے والی جماعت میں بدل دیا ہے۔ صد افسوس۔ https://t.co/6PJS1FCHhY
— Shehbaz Sharif (القدس في العيون) (@CMShehbaz) June 15, 2021
شہباز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکمران جماعت غنڈہ گردی کا بھی سہارا لیتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور اس کی پوری جماعت اخلاقی طور پر کھوکھلی ہے۔ یہ بدقسمتی ہے کہ پی ٹی آئی ایک فاشسٹ اور مکروہ پارٹی میں تبدیل ہو گئی ہے۔