آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 جولائی تک توسیع

Published On 17 June,2021 10:48 am

لاہور: (دنیا نیوز) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں احتساب عدالت نے نیب کو خواجہ آصف کے خلاف جلد ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 جولائی تک توسیع کر دی۔

احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج شیخ سجاد احمد نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر خواجہ آصف کو جیل حکام نے عدالت کے روبرو پیش کیا۔ نیب پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ خواجہ آصف کا ریفرنس اسلام آباد میں حتمی منظوری کے لیے بھیجا ہے، جلد منظوری کے بعد دائر کر دیا جائے گا۔

عدالت نے خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ عدالتی کارروائی کے بعد جیل حکام خواجہ آصف کو عدالت سے لیکر واپس چلے گئے۔
 

Advertisement