بدعنوانی کا خاتمہ اورلوٹی گئی رقم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے،چیئرمین جاوید اقبال

Published On 02 June,2021 06:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور لوٹی گئی رقم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے۔ عالمی سطح پر نیب کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔

تفصیل کے مطابق چیئرمین نیب کے زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف کیسز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب میں چیئرمین قومی احتساب بیورو کا کہنا تھا کہ نیب پر بلا جواز تنقید کرنے والوں کو مشورہ ہے کہ وہ اپنا وقت عدالتوں میں دائر ریفرنسز کے دفاع پر خرچ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب کی کارکردگی کو ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان، پلڈاٹ اور مثال پاکستان نے سراہا ہے جو نیب کے لئے اعزاز ہے۔ نیب نے بڑی مچھلیوں کے خلاف اربوں روپے مالیت کے 1269 ریفرنسز دائر کئے۔

 

Advertisement