گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے ترجیحاتی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں: اسد عمر

Published On 19 June,2021 07:27 pm

گلگت: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں گلگت کی ترقی کے لیے ترجیحاتی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔ عمران خان کا گلگت بلتستان کی عوام کے لیے یہ پیغام ہے کہ اگر گلگت بلتستان صحیح معنوں میں ترقی کرے گا تو پورا پاکستان خوشحال ہوگا۔

گلگت میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید،وزیر خزانہ گلگت بلتستان جاوید منوا،وزیر اطلاعات فتح اللہ خان اور سینئر وزیر گلگت بلتستان عبید اللہ بیگ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے جو پیکج تیار کیا گیاہے اس میں فیڈرل پی ایس ڈی پی کے 19 میگا منصوبے شامل کئے گئے ہیں جن میں 11 منصوبوں کی ایکنگ اور سی ڈی ڈبلیو پی نے منظوری دے دی ہے جن کے لیے رواں سال 56 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں اور تکمیل تک 135 ارب روپے خرچ ہونگے۔ باقی منصوبوں کی بھی جلد منظوری مل جائے گی۔

انہوں نے کہا ہے سی پیک منصوبوں کے تحت گلگت چترال ایکسپریس وے پر 50 ارب خرچ ہونگے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے گلگت بلتستان حقیقی معنوں میں ترقی کرے گا اور یہاں خوشحالی آئے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی پی ایس ڈی پی کے علاوہ بھی وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو پسماندگی سے نکالنے کے لیے اقدامات کرے گی۔ گلگت میں انٹرنیٹ کی بہتری کے لیے اگلے 2سے3 ماہ میں سپیکٹرمز کی نیلامی ہوگی۔

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں میں کاروباری صلاحیتوں میں اضافے کے لیے 500 ملن کی لاگت سے انکوبیشن سینٹرز قائم کیے جا رہے۔

گلگت بلتستان کو عبوری آ ئینی صوبہ بنانے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی،ترقی نے کہا ہے کہ پوری قومی لیڈر شپ اس بات پر متفق ہے کہ گلگت بلتستان کو آ ئینی حقوق ملنے چاہئے،اس میں کوئی دو رائے نہیں۔اس معاملے میں بھارت سے کوئی بیک ڈور ڈپلومیسی نہیں ہو رہی۔ اس کے لیے ایک پروسیس ہے اس کے بعد گلگت بلتستان کو آ ئینی دھارے میں شامل کیا جائے گا۔ کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد ازجلد ویکسین کروائیں۔اس مقصد کے لیے گلگت بلتستان کے 6 مقامات پر ماس ویکسینیشن سینٹرز قائم کئے جا رہے ہیں۔وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو 30 موبائل یونٹس دے رہی ہے جن کو دور دراز علاقوں میں ویکسین کے
 

Advertisement