اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے خورشید شاہ کی پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست نمٹاتے ہوئے فیصلہ جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ آئین کا آرٹیکل 69 عدالت کو سپیکر قومی اسمبلی کو ڈائریکشن دینے سے روکتا ہے، امید ہے سپیکر خورشید شاہ کے حلقہ کے عوام کے مفاد میں بہتر فیصلہ کرینگے۔