الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پر افسران کی بھرتی کا عمل مکمل

Published On 26 June,2021 07:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پر افسران کی بھرتی کا عمل مکمل کر لیا گیا، الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں کے لیے گریڈ 17 کے 75 افسران بھرتی کر لیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران کی تقرریوں اور تعیناتیوں کے بعد تربیت کا عمل شروع کر دیا گیا، الیکشن کمیشن کے اعلی عہدیداران کے بچے اور عزیز بھرتی میں ناکام رہے، چیف الیکشن کمشنر کی بھتیجی، سیکرٹری الیکشن کمیشن کا بھتیجا بھرتی میں ناکام رہے۔ ڈی جی لاء کے صاحبزادہ اور ممبر بلوچستان کی بھتیجی بھی بھرتی میں ناکام رہے،

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن بھرتیوں کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا، چیف الیکشن کمیشن کے عزیز یا دوستوں کو نوازنے کا تاثر درست نہیں، چیف الیکشن کمشنر کا رشتہ دار تو دور پورے علاقے سے کسی نے ٹیسٹ پاس نہیں کیا۔
 

Advertisement