پیپلز پارٹی مسئلہ کشمیر پر سیاست کر رہی ہے، ڈاکٹر شہباز گل

Published On 27 June,2021 06:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے بلاول زرداری کے حالیہ بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتہائی شرمناک بات ہے کہ پیپلز پارٹی مسئلہ کشمیر پر سیاست کر رہی ہے، کشمیر پاکستانیوں کے دلوں کے بہت قریب ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انتخابات کے وقت کشمیریوں کی یاد آنا سراسر منافقت ہے، پرچی چیئرمین کو مسئلہ کشمیر سے کوئی سروکار نہیں ہے لیکن وہ انتخابات جیتنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا وزیر اعظم عمران خان نے خود کو کشمیر کا سفیر ثابت کیا ہے، کوئی بھی اس معاملے کو اقوام متحدہ کے سامنے اس طرح نہیں لڑا جس طرح عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھایا اور منظم انداز میں اجاگر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے تمام ہائی کمشنرز کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔