اسلام آباد: (دنیا نیوز) عظیم اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر صدر عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر سیاسی اور حکومتی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے برصغیر کے نامور اداکار دلیپ کمار کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم بہترین اداکار، ایک عاجز انسان اور عظیم شخصیت تھے، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دلیپ کمار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دلیپ کمار کا شوکت خانم ہسپتال فنڈنگ کیلئے وقت دینا نہیں بھول سکتا، دلیپ کمار کی شرکت سے ابتدائی طور پر فنڈ کا 10 فیصد حصہ جمع کیا گیا۔
Saddened to learn of Dilip Kumar s passing. I can never forget his generosity in giving his time to help raise funds for SKMTH when project launched. This is the most difficult time - to raise first 10% of the funds & his appearance in Pak & London helped raise huge amounts.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 7, 2021
Apart from this, for my generation Dilip Kumar was the greatest and most versatile actor.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 7, 2021
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان، لندن میں دلیپ کمار نے امداد جمع کرنے میں مدد کی، دلیپ کمار کی فراخدلی کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا، دلیپ کمار میری عمر کی نسل کیلئے ایک عظیم اور ہمہ جہت اداکار تھے۔
قائد حزب اختلاف اور صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف نے دلیپ کمار کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پشاور کا یوسف خان بالی ووڈ میں دلیپ کمار بن کر فن کے آسمان پر برسوں چھایا رہا، یوسف خان کا فنی سفر فلمی دنیا کا یادگار ترین دور ہے، جس میں انہوں نے ناقابل فراموش کردار نبھائے، ان کی بعض فلموں کو جتنی شہرت ملی، ویسی پذیرائی کسی اور کو نہ مل سکی۔
The word legend is overused; however, Dilip Kumar lived up to that status. He will forever be the shining star for art & cinema lovers. A great performer who was also involved with various charitable/social initiatives. My sympathies with grief-stricken family. Adios, Dilip sahib pic.twitter.com/zVCQxzEy5x
— Shehbaz Sharif (القدس في العيون) (@CMShehbaz) July 7, 2021
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دلیپ کمار کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ دلیپ کمار فنِ اداکاری کا ایک عہد تھا، جو تمام ہوا، سائرہ بانو سے تعزیت اور ان کے لیئے صبر جمیل کی دعا کرتا ہوں، دلیپ کمار کے پاکستانی پرستاروں کی تعداد کروڑوں میں ہے۔
وزیراعلیٰ محمود خان نے لیجنڈ اداکار یوسف خان، دلیپ کمار کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ دلیپ کمار کے انتقال سے فلمی دنیا کا ایک سنہرا باب بند ہوگیا، مرحوم یوسف خان اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔
معاون خصوصی کامران بنگش کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ دلیپ کمار کے انتقال کا سن کر افسوس ہوا، دلیپ کمار نے ہمیشہ پشاور کی محبت کو سینے سے لگائے رکھا، پشاور بالی ووڈ اداکار یوسف خان، دلیپ کمار کو ہمیشہ یاد رکھے گا، فرزند پشاور دلیپ کمار فلمی دنیا میں ہمیشہ زندہ رہیں گے، غم کی گھڑی میں صوبہ کے عوام و حکومت دلیپ کمار خاندان کیساتھ ہے۔
گورنر پنجاب نے گلاسکو مسجد کے دورے کی دلیپ کمار کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے نامور اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ چودھری سرور نے کہا کہ دلیپ کمار باکمال صلاحیتوں کے حامل فنکار اور منکسرالمزاج شخصیت کے ملک تھے، فن کے لیے دلیپ کمار کی خدمات کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ناموراداکار @TheDilipKumar کے انتقال کی خبرسن کر افسردہ ہوں ان سے گلاسکو کی مسجد کے دورے کے دوران ایک یادگارملاقات ہوئی وہ ایک کامیاب ترین فنکار کے ساتھ ساتھ ایک بہترین انسان بھی تھے انکی فن کیلئے خدمات ہمیشہ یادرہے رہیں گی غم کی اس گھڑی میں انکی فیملی کے ساتھ ہیں
— Mohammad Sarwar (@ChMSarwar) July 7, 2021
#DilipKumar pic.twitter.com/TvIO9so3mI
چودھری سرور کا کہنا تھا کہ دلیپ کمار ایک کامیاب فنکار کے ساتھ ساتھ ایک بہترین انسان دوست شخص بھی تھے، غم کی اس گھڑی میں ہم دلیپ کمار اور ان کی فیملی کے غم میں برابر کے شر یک ہیں۔