آرمی چیف کا دورہ قطر، ڈپٹی وزیراعظم اور عسکری قیادت سے ملاقات

Published On 07 July,2021 08:58 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے جہاں ان کی ڈپٹی وزیراعظم اور مسلح افواج کے چیف آف سٹاف سے اہم ملاقاتیں ہوئی، ان ملاقاتوں میں دو طرقہ تعلقات اور تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف اور قطری قیادت کے درمیان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون، سیکیورٹی شعبوں جبکہ خطے اور سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخی اور بھائی چارے پر مبنی تعلقات ہیں۔ پاک قطر تعلقات پائیدار شراکت داری میں بدل رہے ہیں۔ انہوں نے افغان امن عمل میں قطر کے کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قطری قیادت نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پاک قطر تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کو دہرایا۔

 

Advertisement