آرمی چیف سے ترک کمانڈر کی ملاقات، فوجی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

Published On 05 July,2021 10:08 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک زمینی فوج کے کمانڈر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک کے عسکری سربراہوں نے فوجی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاعی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم ترکی کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔ ہمارے تعلقات تاریخی اعتبار سے انتہائی مضبوط ہونے کیساتھ ثقافتی اور مذہبی رشتے سے جڑے ہیں۔

دونوں ممالک نے فوجی تربیت اور انسداد دہشت گردی شعبوں میں بھی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ترک کمانڈر نے علاقائی امن اور دہشت گردوں شکست دینے میں پاک فوج کی قربانیوں کی بھرپورتعریف کی۔ اس سے قبل جی ایچ کیو آمد پر ترکی کی بری فوج کے کمانڈر کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

 

Advertisement