پاک ترک تعاون خطے میں استحکام کیلئے مثبت اثرات مرتب کرے گا:آرمی چیف

Published On 23 June,2021 06:21 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ترکی خطے کا ایک اہم مسلم ملک ہے۔ پاکستان اور ترکی کا تعاون خطے میں امن اور استحکام کے لیے مثبت اثرات مرتب کرے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات ترکی کے ایک روزہ دورے کے موقع پر کی۔

اس دورے کے موقع پر آرمی چیف نے ترک وزیر دفاع، ترکی کے کمانڈر جنرل سٹاف اور بری فوج کے سربراہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر ترکی کوششوں کو سراہا۔

ان ملاقاتوں میں افغان امن عمل اور دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور سیکیورٹی کےشعبوں میں بات چیت کی گئی جبکہ باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


 

Advertisement