اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما چودھری مونس الہیٰ نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی۔ صدر مملکت نے ان سے حلف لیا۔
خیال رہے کہ چودھری مونس الہیٰ کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا تھا۔
مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چودھری مونس الہیٰ کو آبی وسائل کی اہم وزارت کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
Welcome my brother @MoonisElahi6 pic.twitter.com/WuRoZ778Aa
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 13, 2021
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے چودھری مونس الہیٰ کو وفاقی وزیر کا عہدہ سنبھالنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے مبارکباد دی تھی۔